بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال شروع کردیا گیا

لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال شروع کردیا گیا، ریسکیو 1122 کی گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے ریسکیو، پی ڈی اے اور پی ایم ایس کی گاڑیاں اور دیگر سامان استعمال کیا جا رہا ہے، ابھی سے ریسکیو 1122 کی درجنوں گاڑیاں صوابی پہنچا دی گئی ہیں۔

صوابی پہنچائی گئی ریسکیو کی گاڑیوں میں ایمبولینسیں، فائر بریگیڈ کی اسنارکلز بھی شامل ہیں جبکہ ان گاڑیوں کے ساتھ عملہ بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد کرینیں بھی صوابی پہنچائی گئی ہیں۔