بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین ایچ ای سی کی معطلی کی مدت بحال کرنے کی درخواست پر نوٹسسز جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایچ ای سی کی 4 سالہ مدت ملازمت کو تحفظ دینے کے حوالے سے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی معزولی کو عدالت پہلے غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر طارق بنوری 9 ماہ سے زائد عرصہ عہدے سے معزول رہے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ معزولی کے وقت کو مدت ملازمت میں شامل کرنے سے قانون بے معنی ہو کر رہ جائے گا۔
عدالت نے وفاقی حکومت، سیکرٹری وزارت تعلیم و دیگر کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔