بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی انتخابات، ٹرمپ کی پوزیشن اہم ریاستوں میں کاملا ہیرس سے بہتر

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن کچھ اہم سوئنگ ریاستوں میں کاملا ہیرس سے بہتر ہو گئی ہے۔

نیویارک ٹائمز اور Siena College کے ایک سروے کے مطابق، اسقاط حمل کے معاملے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سن بیلٹ کی پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں بڑھ رہی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں کاملا ہیرس کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہیں۔ ایریزونا میں ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد جبکہ کاملا ہیرس کی 45 فیصد ہے۔ جارجیا میں ٹرمپ کو 49 فیصد اور ہیرس کو 45 فیصد حمایت حاصل ہے، جبکہ شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد اور کاملا ہیرس کی 47 فیصد ہے۔