اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بل 2022بغیردستخط کے واپس بھجوا دیے،ترمیمی بلزکوآئین کےآرٹیکل 75 کی شق 1بی کے تحت وزیراعظم کوواپس بھجوایا گیا،ایوان صدرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترمیمی بلزپرپارلیمنٹ اورکمیٹیوں دوبارہ غور کیا جائے،
بل میں آئین کے آرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی گئی ہے،بل کو پارلیمان میں لانے سے قبل صدر مملکت کو قانون سازی کی تجویز سے آگاہ نہیں کیا گیا،آئین کے آرٹیکل 46کے تحت وزیراعظم صدر کو تمام قانون سازی کے حوالے سے باخبر رکھنے کا پابند بناتا ہے،









