اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلئے زبردست اقدام اٹھایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے سے مشاورت کی ہے۔ پی ٹی اے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی اور آئینی حق ہے،حکومت پرائیویسی کی خلاف ورزی کی کسی طور پر اجازت نہیں دے گی۔
پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون صارفین کیلئے اچھی خبر








