facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے احساس راشن رعایت اسکیم کا اجرا کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے جبکہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی۔

اسلام آباد میں احساس رعایت راشن اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی۔عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 98 فیصد پیسہ عورتوں کے ہاتھ میں دیا جاتا ہے تاکہ عورتیں بچوں کی تعلیم سمیت دیگر معاملات کو چلا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے، جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہوں گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔عمران خان نے کہا کہ ورلڈ بینک نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا احساس پروگرام دنیا کا بہترین منصوبہ ہے۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ رواں ماہ کے آخر تک سندھ کے علاوہ ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔احساس رعایت راشن اسکیم کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو 30فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی۔