اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ الیکشن سے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔
ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے موجودہ حکومت کی 50 دن کی کارکردگی بتاتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی۔
انھوں نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں، نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، 60 روپے پیٹرول، 45 فیصد گیس، 9 روپے بجلی اور 250 روپے گھی کی قیمت میں اضافہ، ان کی 50 دن کی کارکردگی ہے۔
وزیراعظم، وزیراعلی، وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں۔12 گھنٹے لوڈشیڈنگ،60 روپے پٹرول،45فیصد گیس،9روپے بجلی،250 روپے گھی کا اضافہ،انکی 50 دن کی کارکردگی ہے،قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے،الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید لکھا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لے، الیکشن دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔









