اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ ساتھی کرکٹر شین وارن کے اچانک انتقال کے ذکر پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ شین وارن جیسے گریٹ کرکٹر کی موت کا پتا چلا تو شدید دھچکا لگا۔
انہوں نے کہا کہ شین وارن جیسا کوئی بولر نہیں وہ اسپن بولنگ میں انقلاب لائے۔
اس سے قبل سٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے جمعے کو انتقال کر جانے والے اسپن جادوگر شین وارن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن سے پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا
رکی پونٹنگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شین وارن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب وہ 15 سال کے تھے تب ان کی پہلی ملاقات شین وارن سے اکیڈمی میں ہوئی تھی۔
رکی پونٹنگ نے بتایا تھا کہ شین وارن نے انہیں ایک عرفی نام دیا، ہم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ساتھی تھے۔