بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف کااگلے بجٹ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھنے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھا جائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایاگیا آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے، اگلے مالی سال کیلئے بجٹ خسارہ 3700 ارب 70 کروڑ روپے رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔ اگلے مالی سال کیلئے پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے جو کہ 400 ارب روپے تک رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال کیلئے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد رکھنے کی تجویز ہے تاہم آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھا جائے۔