facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی فوج کا فیروزپور سیکٹر میں پاکستانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) نے فیروز پور سیکٹر میں پاکستانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے حکام نے بتایا کہ اس کے چوکس اہلکاروں نے پیر کو بھارتی پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں ایک ڈرون مار گرایا ہے جو پاکستان کی طرف سے بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔ بی ایس حکام نے دعویٰ کیا کہ ڈرون کے ساتھ سبز رنگ کا ایک چھوٹا بیگ بھی منسلک تھا ۔اس بیگ میں چار پیلے اور ایک کالے رنگ کا لفافہ موجود تھا جن میں مبینہ طور پر کوئی ممنوعہ مواد ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لفافوں کا مجموعی وزن چار اعشاریہ سترہ کلو گرام ہے۔