ممبئی (شوبز ڈیسک)پولش یوٹیوبر کیرولینا گوسوامی نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے حامیوں کی جانب سے 220 سے زیادہ جان لیوا دھمکیاں موصول ہونے کا انکشاف کردیا۔
کیرولینا گوسوامی نے دعویٰ کیا کہ انہیں دھروو راٹھی کے حامیوں کی جانب سے 220 سے زیادہ دھمکیاں اس وقت موصول ہوئیں جب انہیں نے اپنی ایک ویڈیو میں دھروو کی جانب سے شیئر کی گئی مبینہ غلط معلومات کو بے نقاب کیا تھا۔
بھارت میں مقیم پولش یوٹیوبر کیرولینا گوسوامی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود کو ملنے والے ‘ڈیٹھ تھریٹس‘ کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی۔
دو سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ چلتی ہوئی کیرولینا گوسوامی کی ویڈیو انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں صارفین کیرولینا کو ملنے والی دھمکیوں کی مذمت کرتے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے یوٹیوبر کیرولینا گوسوامی کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں کسی دھمکی کا کوئی خوف نہیں ہے، ہم ہندوستان میں رہنا جاری رکھیں گے‘۔
ویڈیو میں پولش یوٹیوبر اپنے دو بچوں کے ساتھ چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ سیکیورٹی کیلئے سیاہ یونیفارم میں ملبوس دو باڈی گارڈز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ہونے والی پولش یوٹیوبر کی ریل اب تک 4.5 ملین سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے جس کےکمنٹ سیکشن میں صارفین خاتون یوٹیوبر کی ہمت کو داد دیتے نظر آرہے ہیں۔
معاملہ کیا ہے؟

رواں سال مئی میں یوٹیوبر کیرولینا گوسوامی نے جرمنی میں مقیم بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کو اپنے یوٹیوب چینل ‘انڈین ان ڈیٹیلز‘ پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں بھارت سے منسلک جعلی خبریں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
صرف یہی نہیں اپنی ویڈیو میں کیرولینا نے بھارتی حکومت سے دھروو راٹھی پر بین لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھاجس کے ردِ عمل میں یوٹیوبر دھروو نے بھی کیرولینا کی ویڈیوز کو ری شیئر کرنے کے بعد انتہائی سخت الفاظوں میں ٹرول کیا تھا۔
دھرو راٹھی کی جانب سے کی جانے والی ٹرولنگ کے بعد ان کے مداحوں نے بھی کیرولینا اور ان کی فیملی کو کمنٹ سیکشن میں شدید تنقید کانشانہ بنایا۔
جس کے بعد حال ہی میں پولش یوٹیوبر نے انکشاف کیا کہ انہیں جان لیوا دھمکیوں سمیت عصمت دری اور فیملی کو بھی قتل کرنے کی 220 سے زائد تھریٹ کالز اور میسیجز موصول ہوئے ہیں جس کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے گئے۔
واضح رہے کہ کیرولینا گوسوامی پولینڈ کی شہری ہیں اور بھات کے ‘اوورسیز سٹیزن آف انڈیا‘ (OCI) کارڈ ہولڈر ہیں۔
کیرولینا نے انوراگ نامی ایک ہندوستانی شخص سے شادی کی جس کے بعد وہ اپنے شوہر اور بیٹوں کے ساتھ بھارت میں ہی قیام پذیر ہیں۔









