بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی طویل علالت کے بعد 68 برس کی عمر میں ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جارج میسی اپنی زندگی کے آخری چند ماہ روزاریو کے ایک طبی مرکز اور اپنے گھر کے درمیان گزارتے رہے جہاں ان کی اہلیہ اور بچوں نے ان کی دیکھ بھال کی۔

جارج میسی اپنے بیٹے لیونل کے فٹبال کیریئر میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے بارسلونا میں لیونل کے ابتدائی دنوں سے ہی ان کا ساتھ دیا اور کئی برس تک ان کے نمائندے کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

لیونل میسی ماضی میں اپنے والد کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ بچپن سے ہی انہیں اپنے والد کی منظوری کی ضرورت محسوس ہوتی تھی اور ہر میچ کے بعد وہ ان سے اپنی کارکردگی کے بارے میں رائے ضرور لیتے تھے۔

حالیہ ورلڈ کپ کے دوران الجزائر کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کے بعد میسی جذباتی ہوکر رو پڑے تھے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ ان کے آنسوؤں کی وجہ فٹبال سے متعلق نہیں بلکہ ذاتی زندگی میں گزرنے والے مشکل حالات تھے۔

بعد میں میسی کے خاندان نے جارج میسی کی صحت سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ طبی علاج کرا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں بدامنی، خضدار، قلات، حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

یاد رہے کہ چند ماہ قبل لیونل میسی کے والد کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر معروف ٹی وی پریزینٹر فلورینسیا پینا نے معافی مانگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔