facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حالات تیزی سے عمران خان کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں،پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماوں کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات ہوئی ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے صوبائی وزرا راجہ بشارت اور محمود الرشید نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی وزرا کی ملاقات کے دوران صوبے میں جاری جوڑ توڑ کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی کارروائی پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ کون کس کے ساتھ جارہا ہے؟ اس حوالے سے بھی رہنماں نے گفتگو کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے حکومت پنجاب کے وزرا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ مسلم لیگ ق کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے لے ۔ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔پرویز الہی کا کہنا ہے کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں ۔حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔