بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کو جس حال میں رکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے، علیمہ خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے مل کے صبر آگیا ہے انہوں نے سب کو پیغام دیا ہے کہ ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ 3 اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی کو جس حال میں رکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ ان کے سیل کی بجلی کاٹی گئی، اخبار، ٹی وی بھی بند کردیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو جو کھانا دیا جارہا تھا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ہفتے بعد ان کو ورزش کے لیے سائیکل دی گئی۔ سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ یہ نہیں ہوتا جو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا گیا۔ یہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔ ہمیں باہر کے حالات سے مکمل طور پر بے خبر رکھا گیا۔

پانچ چھ دن عمران خان کو کمرے میں بند کیا تھا، خان صاحب کو جو کھانا دیا جارہا تھا اسے کھا کر اُنہیں الٹیاں ہوئی ہیں، 3 اکتوبر کے بعد سے وہ جس حال میں ہیں، وہ ناقابل بیان ہے۔ عمران خان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے

علیمہ خان نے کہا کہ 24 روز بانی پی ٹی آئی کو بھی باہر کے حالات سے لاعلم رکھا گیا۔ ہمیں پیغام آرہے ہیں ہمارے خلاف 9، دس مقدمات اور درج کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس جہلم جیل کے باہر ہمیں دوبارہ گرفتار کرنے آئی تھی کیا پتا ہمیں دوبارہ گرفتار کرلیا جائے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم بہنوں کو خالی ہاتھ گرفتار کرکے بارود رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ہم پر پارلیمینٹ کو بم سے اڑانے کا الزام لگایا گیا تھا۔