بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی  پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اسلم گھمن کو کمرے سے نکال دیا گیا

 پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، جس میں مبینہ طور پر اسلم گھمن کو شمولیت کی اجازت نہیں دی گئی۔
پیر کو ہونے والے اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کی، اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، زرتاج گل، اسد قیصر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، محمد خان، شاندانہ گلزار، خواجہ شیراز، عاطف خان اور شاہد خٹک شریک ہوئے۔
 دوران اجلاس جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کے نامزد لوگوں کے ناموں پر مباحثہ کیا گیا اور شوکاز وصول کرنے والے ممبران اسمبلی کے استعفوں بھی غور کیا گیا۔
 اس دوران اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے نکال دیا گیا۔ اسلم گھمن روم نمبر فائیو پہنچے تو انہیں باہر جانے کو کہا گیا۔
   پارلیمانی کمیٹی میں موجود ارکان نے اسلم گھمن کی شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جن کو شوکاز جاری ہوئے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔
اس سوال کیا کہ سر آپ کو باہر کیوں نکالا گیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نماز پڑھنے جا رہا ہوں۔