اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ عالمی مسائل کا حل بات چیت اورمشاورت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹیرنز فار گلوبل ایکشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن استحکام اور بنیادی حقوق کے لیے اقدامات کرتا رہا ہے۔
ان کاکہناہے کہ پاکستان نے مختلف فورمز پر غزہ میں مظالم کیخلاف آواز اٹھائی، ریاستوں کو انسانیت کیخلاف جرائم پرعالمی عدالت کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، کریمنل لا،موسمیاتی تبدیلی،جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے متحرک ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق اورعالمی امن واستحکام کے لیے کام کررہا ہے، سمگلنگ، ایمگریشن، بچوں کے حقوق، بحری تحفظ پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔
عالمی مسائل کا حل بات چیت اور مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،اعظم نذیرتارڑ








