بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 علی امین گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد ( ملک نجیب ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کل علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس پر کل جسٹس ارباب محمد طاہر سماعت کریں گے ۔ رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ۔