بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چوہدری کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں،شیرافضل مروت

 

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے،ان کے واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُمیدہےکہ فل کورٹ ریفرنس میں26ویں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا،سینیٹ مکمل ہے نہ قومی اسمبلی، پارلیمان ترمیم لانے کا مجاز ہی نہیں تھا۔
پی ٹی آئی   رہنما شیر افضل مروت نے سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چودھر ی کے بارے میں کہا کہ فواد چوہدری کے پارٹی میں واپس آنے کے حق میں نہیں ہوں، فوادچوہدری نے پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا ہے۔