بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر زرداری سے روسی سپیکرکی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کاعزم

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے روس کی فیڈرل کونسل کی  سپیکر کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان اور روس نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
صدر مملکت نے کہاکہ   پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات باہمی احترام، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
صدر مملکت نے عوام کے مابین روابط، اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے بے پناہ امکانات ہیں۔
صدر مملکت نے پاکستان میں روس کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت نے اشک آباد کے دورے کے دوران صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ اپنی حالیہ خوشگوار بات چیت کا بھی ذکر کیا
صدر مملکت نے برکس کا رکن بننے کیلئے روس کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی بھی درخواست کی ۔  برکس کا رکن بننے سے پاکستان کو علاقائی اور عالمی تعاون میں اپنا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی

فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور کے ذریعے علاقائی روابط، تجارتی تعلقات، اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زورد یا۔
ولنٹینا متوینکو نے کہاکہ  روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے،  اُمید ہے کہ دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے، ولنٹینا متوینکو   روس کی فیڈرل کونسل کی اسپیکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کامیاب میزبانی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست پر پاکستان کو مبارکباد دی صدر مملکت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے پاکستان کی حمایت پر روس کا شکریہ ادا کیا۔