بھارتی سفارت کار اور فلسطین میں انڈیا کے نمائندے مکل آریا راملہ میں اپنے مشن میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مکل آریا راملہ میں اپنے مشن کی عمارت میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ انڈیا کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھی سفارت کار کی موت کی تصدیق کردی ہے۔اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں مکل آریا کی موت پر شدید صدمہ پہنچا ہے اور وہ ایک باصلاحیت افسر تھے۔ انڈین میڈیا کے مطابق مکل آریا راس سے قبل کابل اور ماسکو میں انڈین سفارت خانوں میں بھی کام کرچکے تھے۔ اس حوالے سے فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انہین انڈین سفارت کار کی موت پر دکھ پہنچا ہے اور انہوں نے حکام کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جلد از جلد تمام کارروائی پوری کرکے ان کی میت انڈیا بھیجی جائے۔ ایک بیان میں فلسطینی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ان کی موت کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔