اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنوازشریف نے ممتاز ادیب، صحافی اور دانشور خالد احمد کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔نوازشریف نے کہاکہ خالد احمد بہترین صحافی، کالم نگارہونے کے علاوہ علم وادب سے محبت رکھنے والے ایک نفیس انسان تھے ۔انہوں نے کہاکہ خالد احمد نے تمام عمر قلم کو معاشرے میں اچھائی پھیلانے اور مثبت روایت کے فروغ کے لئے استعمال کیا ۔ محمد نوازشریف نے خالد احمد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کیا۔ محمد نوازشریف نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔
نوازشریف کا ممتاز ادیب، صحافی اور دانشور خالد احمد کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار








