بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی عدالت کے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر شریف خاندان کے ترجمان کاردعمل سامنے آگیا

برطانوی عدالت کے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر شریف خاندان کے ترجمان کاردعمل سامنے آگیا
لاہور:برطانوی عدالت کی طرف سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے سے متعلق میڈیارپورٹس پر شریف خاندان کے ترجمان کابیان سامنے آگیا۔ترجمان نے کہاکہ حسن نوازکی کمپنی کو  کرنے کے عمل کا آغاز 1972 سے ہوا جب پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو  کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا تھاجس میں شریف خاندان بھی شامل تھا، اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا، ظلم کی انتہا کرتے ہوئے شریف خاندان کے ذاتی گھروں پر قبضہ کر لیا اور فیکٹریاں سیل کر دیں گئیں ،ترجمان کے مطابقبعدازاں ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے اپنے دور ستم میں یہ ظلم دہرایا اور شریف خاندان کی انڈسٹری کو تباہ و برباد کر دیا،شریف خاندان کو صرف سزا دینے کے لیے ان کے خاندان کے کاروبار کو چار بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے،ترجمان نے کہاکہ شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں ملک وقوم اور اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے ،ترجمان نے کہاکہ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا ، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا ہے۔