اسلام آباد: رواں سال 7 لاکھ سے زائد نوجوان پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ، انجینئر ز،ڈاکٹرز، ہنرمند سب بہترین معیار زندگی اورمحفوظ مستقبل کیلئے بیرون ملک جانے کے راستوں پر گامزن ہیں ۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پاکستان سے اب تک 7 لاکھ سےزائد نوجوان بیرون ملک جاچکے ہیں ، نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے ۔
اعدادوشمارکے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر انجینئرز،ڈاکٹرز، ہنرمند افراد بہترمعیارزندگی اورمحفوظ مستقبل کیلئے بیرون ملک جانے کے راستوں پر گامزن ہیں ۔
نوجوانوں نے کہا کہ اپنے پیاروں اوررشتہ داروں سے دورجا نے پر ہمیں خوشی نہیں بلکہ مجبوری ہے، وطن میں امید کی کرن نظر آئے تو کون بیرون ملک جائے گا ؟
انہوں نے کہا کہ کم اجرتیں، محدود وسائل اور صاحب اقتدار کا معاشی بحرانوں کا بیانیہ کے باعث نوجوانون کومستقبل تاریک نظرآتا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
بیرون ملک جانیوالے نوجوانوں نے کہا کہ حکومت وقت سے پالیسیوں کو تبدیل کرنے کامطالبہ کیا تاکہ وہ اپنے ملک میں رہ کر سکون سے زندگی بسرکرسکیں ۔
رواں سال 7 لاکھ نوجوان پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ، وجوہات کیا ہیں؟








