اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی 99فیصدباتیں دہشت گردی سے متعلق تھیں،تبرک کے طورپرہلکے پھلکے اندازمیں کہاکہ ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیاجارہا،ہمارالیڈربغیرکسی جرم کے قیدہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پرغورکیاگیا،تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ ،پولیس چیفس نے بات چیت میں حصہ لیا،ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ،علی امین گنڈپوراکی بات چیت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متعلق رہی ، علی امین کی 99فیصد باتیں دہشت گردی سے متعلق کیں ،تاہم ہلکے پھلکے انداز میں کہاکہ ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیاجارہا ، بانی پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے کہاکہ انہیں ڈیڑھ سال سے بغیرکسی جرم کے قیدہیں،میرے خیال میں گنڈاپورنے یہ دونوں باتیں تبرک کے طور پر کی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی پوری تاریخ اسٹیبلشمنٹ سے تعلق پرمحیط ہے، بقول پرویز مشرف ، بانی پی ٹی آئی نے سے 100نستیں مانگی تھیں ،انہوں نے پرویزمشرف کی سیاست کی حمایت کی ،اس کے بعد جنرل پاشاکے ہتھے چڑھ گئے ،پھر جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے ہتھے چڑھے ۔اس سوال پر 24نومبر سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی معاملہ طے ہوجائے گا؟ خواجہ آصف نے کہاکہ میں پیش گوئیاں نہیں کرتا،تاہم بانی پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات کرنے ہیں تو نومئی کا پل کراس کرناہوگا،نومئی سے متعلق لوگوں نے اعترافی بیانات دیئے ہوئے ہیں،گرفتاریاںہوئی ہیں،نومئی کے ملزمان کو سزانہ ہونے پرخواجہ آصف نے کہاکہ جب نوراجوڈیشری ہو ،ٹرکوں والاجج ہوتو سزائیں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میںبنیادی فوکس کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کی شدت میں اضافہ کاتھا، ضلعی رابطہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیںیہ ضلع سے لےکروفاقی حکومت تک ایک سلسلہ ہوگایہ بھی طے ہواکہ یہ کمیٹیاں کیسے کام کریں گے،انہوں نے کہاکہ دیکھناہے کہ علی امین گنڈاپوردہشت گردی سے نمٹنے کے حوالےسے اپنے عزم پر کاربندرہتے ہیں یانہیں،انہوں نے دہشت گردی کی تو کبھی مذمت نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ایک باربھی فلسطینیوں کے حق میں نہیں دیا،اس سوال پر پاکستان کے دورے پر آئے یورپی یونین کے وفد نے پاکستانی حکام سے ملاقات میں ملٹری کورٹس کےبارے میں پوچھاتوخواجہ آصفنے کہا کہ یورپی یونین والوں کے ایک دواور بھی اعتراضات ہیں،اس قسم کے خطرات جی ایس پی پلس کے حوالے سے موجود ہیں،انہیں لبنان اور فلسطین میں انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظرنہیں آتیں، فلسطین میں قتل عام برطانیہ والے ہی کررہے ہیں،اسرائیل یوکے والوں کاہی بچہ ہے،جہاں جہاں گئے نفاق کے بیچ بو کے آئے ہیں۔
اپیکس کمیٹی،گنڈاپورکی 99فیصدباتیں دہشتگردی پرتھیں، تبرکا ً احتجاج ،اپنے لیڈرکاذکرکیا،خواجہ آصف








