بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول ناراض ہیں ، ن لیگ سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں،مسلم لیگ ن سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ہیں۔
آغا علی قزلباش کے انتقال پر تعزیت اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہاکہ ن لیگ سے اتحاد کر کے ہم نے ووٹوں کی قربانی دی ،اتحادیوں نے سبق نہیں سیکھا،جب بھی ن لیگ سے اتحاد ہوا پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا۔
پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مجبوری کے ساتھ بیٹھی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنا نقصان کرلیا ملک کا نقصان نہیں ہونے دیا،ہماری انڈرسٹینڈنگ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دو علیحدہ پارٹیاں ہیں،فیصلہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔
انہوں نے   کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج حق ہے،احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ اچھا نہیں،فورسز اور حکومت کو پریشانی ہوتی ہے کہ احتجاج کی اجازت دی تو اچھا نتیجہ نہیں نکلا۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو پر امن احتجاج کر نا چاہیے،پی ٹی آئی کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہے،پی ٹی آئی کو جب بھی احتجاج کا موقع دیا، یہ پرامن رہی نہیں۔