بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

24نومبرکی فائنل کال ،فائنل مذاکرات کی طرف گامزن

 اسلام آباد(طارق محمودسمیر)24نومبرکی فائنل احتجاجی کال ،فائنل مذاکرات کی طرف بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے اور اس ضمن میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہراور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی ہنگامی ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے جس میں عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ایک بار پھراختیاردیاہے جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں معیشت کی بہتری ،دہشت گردی کے خاتمے اور سیاسی استحکام کے حوالے سے اہم خطاب کیااور اس میں سب سے ضروری بات انہوں نے یہ کی کہ سب کو بیٹھ کر معاملات کاسوچناہوگاکہ ہمیں ملکی ترقی عزیزہے یا دھرنے،معاشی استحکام ،دہشت گردی کے خاتمے اور سیاسی استحکام سے ہی ممکن ہے جو اس بات کی طرف اشارہ دیتاہے کہ حکومت یااسٹیبلشمنٹ کے تحریک انصاف کے ساتھ بیک ڈوررابطے ہوئے ہیں اور ان رابطوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر تو کوئی اعلان نہیں کیاگیاتاہم تحریک انصاف کی قیادت نے اعلان کیاہیکہ عمران خان نے اپنے مطالبات منوانے کیلیے مذاکرات پر حامی بھرلی ہے،علیمہ خان اور وکیل خالد یوسف نے صحافیوں کو بتایاکہ عمران خان سے ملاقات میں گنڈاپوراور بیرسٹرگوہرکو مذاکرات کا کہاگیاہے،عمران خان کے دومطالبے فوری طور پر منظورہونے کے امکانات نہیں ہیں،ایک یہ کہ 26ویں آئینی ترمیم ختم کردی جائے اور دوسری آٹھ فروری کا چھیناہوامینڈیٹ واپس کیاجائے،26ویں آئینی ترمیم بڑی مشکل سے منظورہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں جودیشل ایکٹوازم کاسلسلہ رک گیا ہیورنہ تحریک انصاف نے تو جسٹس منصورعلی شاہ سے اسی طرح کی امیدیں لگالی تھیں جیسی انہوں نے ایک زمانے میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدسے لگارکھی تھیں،عمران خان تسلسل کے ساتھ اس موقف پر قائم ہیں کہ انہوں نے مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے ہی کرنے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ ان سے مذاکرات کرنے کو تیارنہیں ہے اور ان کے قریبی اور حکومتی حلقوں کی جانب سے ہمیشہ یہی جواب آتاہے کہ پہلے نو مئی کے واقعہ پر قوم سے معافی مانگی جائے تاہم جب سے امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں صورتحال میں تبدیلی کے دعوے کئے جارہے ہیں اور24نومبرکی کال کو کامیاب اور ناکام بنانے کے لیے پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کوششیں کررہی ہیں،احتجاج اوردھرنوں سے حکومتیں نہ تو ماضی میں ختم ہوئیں نہ اب ہوسکتی ہیں کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی نکالاجاسکتاہے اورمسائل کے حل کے لیے ہمیشہ درمیانی راستہ نکالاجاتاہے جہاں تک تحریک انصاف کا یہ مطالبہ ہیکہ عمران خان کورہاکیاجائے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ عدالتوں میں تحریک انصاف کے وکلاء اپنامقدمہ لڑیں،پہلے بھی کئی مقدمے ختم ہوچکیہیں اب 190ملین پاؤنڈکاریفرنس آخری مراحل میں ہے بعض باخبرتجزیہ نگاریہ دعویٰ کررہے ہیں کہ عمران خان کو اسی طرح ایک معاہدے کے تحت کسی خلیجی ملک بھیجاجاسکتاہے جیساکہ پرویزمشرف کے ساتھ نوازشریف کو سعودی عرب بھیجاگیاتھا،اس حوالے سے صورت حال واضح نہیں ہے تاہم آئندہ 48گھنٹے میں اگر مذاکرات آگے بڑھتے ہیں اور دونوں اطراف سے کوئی مذاکراتی کمیٹی قائم ہوجاتی ہے تو پھر اس بات کا امکان پیدا ہوسکتاہے کہ تحریک انصاف 24نومبرکااحتجاج موخرکردے،وزیراعظم شہبازشریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کا تفصیل سے ذکرکیاہے ،یہ بات درست ہیکہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22فیصدسے کم ہوکر15فیصد پر آگیاہے،مہنگائی کی شرح38فیصدسے کم ہوکر7فیصد تک آچکی ہے،پاکستانی روپیہ کچھ مضبوط ہواہیاور ڈالرکی قیمت 275اور280کے درمیان چل رہی ہے آئی ایم ایف نے بھی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیاہے لہذا ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور سیاسی استحکام کے لیے تحریک انصاف کے ساتھ معاملات کو طے کرناہوگا،جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو دوصوبوں خیبرپختونخوااور بلوچستان میں حالات درست نہیں ہیں،روزانہ واقعات ہورہے ہیں قومی اتحاد اور یکجہتی کی وہیں فضادوبارہ قائم کرناہوگی جو2014میں آرمی پبلک سکول پشاورکے المناک واقعہ کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر قائم کی تھی اور اس مقصد کے لیے وزیراعظم کو پہل کرناہوگی۔