بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
 پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہے جس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کی تیاریاں جاری ہیں اور اور اب وفاقی دارالحکومت میں ریجنرز تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا  ۔
 وزارت داخلہ کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی باضابطہ منظوری بھی دے دی گئی  ۔
 رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ فورسز وفاقی پولیس کی امن و امان کے لیے معاونت کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نے احتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جڑواں شہروں میں سکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا جب کہ وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا  ۔
احتجاج کے دوران شر پسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔  احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ اور سم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے۔  دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔