اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی کال کا وقت نامناسب ہے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کے وقت کو نامناسب قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل احتجاجی کالز کی وجہ سے احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی ہے۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ احتجاج کرنا تحریک انصاف کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی میں مناسب اور موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد امریکہ عفریت کی طرح افغانستان میں اترااور ہم نے اڈے دیئے، پاکستان میںا یسے ذہن کے لوگ موجود تھے جو طالبان کوسپورٹ کررہے ہیں،
جے یو آئی بذا ت خودافغان طالبان کی سیاسی حمایت کررہی تھی مگرپرویز مشرف کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے،وہ تو امریکہ کی نظرمیں میں مقبول ہوناچاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی انخلاء کے بعد دنیا کوتاثرملاکہ مسلح جدوجہدکی جیت ہوئی، پاکستان میں اتفاق تھاکہ افغان طالبان ہی وہ قوت ہے جو پاکستان مخالف نہیں،افغانستان میں نئی حکومت کے بعد ہمیں سیاسی وسفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہئے تھے۔انہوں نے کہاکہ میں افغان حکومت کی دعوت پر علماء کا وفد افغانستان لے گیاتھا ، افغان طالبان نے نائب وزیرعظم نے ہمیں عالیشان پروٹوکول دیا، ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان کے دورے سے بہت کچھ حاصل کرکے آئے تھے،دورے کے بعد الیکشن ہواتو نجانے کی کی نظر لگ گئی ،ہمارے ساتھ بدترین دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کاحصہ نہیں ،سہارا ہے،ناراضگی کے مرحلے آتے رہیں گے۔








