کراچی:آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ایک سال پہلے سے چھائے ہوئے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں، مایوسی کی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کہاں ہیں کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہراناچاہئے؟
بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہئے، جتنی بھی مشکلات ہیں ،اگر ہم ملکرکھڑے ہوں توکوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا،یادرکھیں،پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہاتھاکہ مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے، آج پاکستان کے معاشی اشاریئے مثبت ہیں،اگلے سال انشاء اللہ مزیدبہترہوں گے،مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پرکامل یقین ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ مایوسی کی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کہاں ہیں کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہراناچاہئے؟ انہوں نے کہاکہ ریاست ماں کی طرح ہے اس کی قدرلیبیا،عراق اورفلسطین کے عوام سے پوچھنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ صرف پاکستانی ہی پاکستان کو بیل آؤٹ کے ذریعے معاشی استحکام لاسکتے ہیںآپ اپناپیسہ پاکستان لے کرآئیں،عوام بھی کمائے ،ملک بھی ترقی کرے ۔آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کے پیچھے مخصوص عاصرہوتے ہیں،پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔








