اسلام آباد(ملک نجیب (پی ٹی آئی کے 24نومبر احتجاج کے باعث محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کر لیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں۔
جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔
راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے تعینات ہوں گے۔
جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔
راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی۔