facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 طلال چوہدری نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب   کیخلاف تحریک استحقاق جمع کر ا دی

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین سینیٹر طلال چوہدری نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب کے خلاف تحریک استحقاق جمع کر ا دی۔
طلال چوہدری نے کہاکہ  تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ سے متعلق عوامی اہمیت کے معاملہ پر میں اور میرا عملہ گزشتہ کئی دنوں سے سیکریٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے،   میرے نوٹس میں لایا گیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ میں تعینات عملہ نااہلی کا مرتکب ہے۔
طلال چوہدری نے کہاکہ ہسپتال کا عملہ اکثر اوقات ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتا ہے، ہسپتال کا عملہ مریضوں کو صحت کی ضروری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہا، ان مسائل پر بات کرنے کے لئے سیکریٹری پرائمری ہیلتھ سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
طلال چوہدری نے کہاکہ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور ان کے عملے کی طرف سے مجھے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا، مذکورہ حالات کے پیش نظر سیکریٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب کے خلاف تحریک استحقاق شروع کرنے کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں۔
طلال چوہدری نے کہاکہتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ سے متعلق مسائل حل نہ ہونا اور سیکریٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب سے رابطہ نہ ہونے سے میرا استحقاق مجروح ہوا، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب کے خلاف استحقاق کی تحریک شروع کی جائے۔