اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا ۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حمایت سے منتخب رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے آرٹیکل63 اے کے تحت عادل بازئی کو ڈی سیٹ کیا۔
الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر سپیکر کا ریفرنس منظور کیا ۔
الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عادل بازئی نے 26 ویں ترامیم پر ووٹ نہیں دیا، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
عادل بازئی این اے 262کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔