facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس  سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر 24 نومبر کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہونے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، بائیس نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کردی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد،پنجاب کے مختلف اضلاع اور خیبرپختونخوا کے بھی کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ،موبائل سروس معطل ہوسکتی ہے۔  پی ٹی اے کی 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیوکردی جائے گی ، فائر وال ایکٹیوہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو ،سوشل میڈیا ایپس متاثر ہوں گی۔ صورتحال دیکھ کرمخصوص مقامات پر انٹرنیٹ ،موبائل سروس معطل کی جاسکتی ہے۔