اسلام آباد:سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ نے سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کے بیان کو سراسرجھوٹ قراردے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کے ویڈیوپیغام پراپنے ردعمل میں کہاکہ بشریٰ بی بی کادعویٰ مکمل طورپرجھوٹ ہے اور جھوٹ کے سواکچھ نہیں،جنرل(ر) باجوہ کے قریبی ذرائع کا کہناہے کہ وہ خانہ کعبہ جاکرکہنے کو تیارہیں کہ یہ بالکل جھوٹ ہے،جنرل (ر)باجوہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ننگے پاؤں مدینہ منورہ جانے کی جو بات کی گئی ہے اس واقعہ کے بعد بھی وہ سعودی عرب گئے ان کو تحائف ہار اور گھڑیاںوغیرہ ملے جب کہ انہوں نے بیٹی شادی بھی اس کے بعدہی سعودی عرب میں ہی کی تھی ،جنرل(ر)باجوہ کے مطابق سعودی عرب سے اس سلسلے میں ان سے کبھی کوئی رابطہ نہیں کیا، ادھر پی ٹی آئی ایک سینئر رہنما نے بھی بشریٰ بی بی کے بیان پر حیرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سے پارٹی کے لیے مزیدمشکلات پیداہوں گی جب کہ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہراشرفی نے بھی بشریٰ بی بی کے دعوے کی تردیدکی ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق بشریٰ بی بی نے صرف سعودی عرب پرسنگین الزام نہیں لگایابلکہ انہوں نے پاکستان کے اداروں خصوصاًانٹیلی جنس اور دفترخارجہ پر بھی الزام لگایاہےیقیناً اداروں کی طرف سے اس پر ری ایکشن آئے گا ۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے ویڈیوپیغام میں عمران خان کیحکومت گرنے کے حوالے سے کہاکہ عمران خان نے بہت پہلے بتایاتھا اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ سب سے پہلےننگے پاؤں جب مدینہ منورہ گئے تھے تواس کے فوراً بعدباجوہ کو کالز آنے شروع ہوگئیں جن میں ان سے کہاگیاکہ ہم اپنے ملک سے شہریت کو ختم کررہے ہیں اور تم شہریت کے ٹھیکیداروں کو لے آئے ہوہمیں یہ نہیں چاہئے تب سےعمران خان اور اس کی بیگم کے بارے میں گند ڈالناشروع کیاگیا اور یہودی ایجنٹ قراردیاگیا،بشریٰ بی بی کے مطابق جنرل (ر)باجوہ اوران کی فیملی نے یہ باتیں کسی کوبتائی تھیں جوعمران خان تک پہنچ گئیں ۔
بشریٰ بی بی کاجنر ل(ر) باجوہ سے منسوب سعودی عرب پرسنگین الزام،سابق آرمی چیف کاردعمل سامنے آگیا
