اسلام آباد(طارق محمودسمیر)حکومت نے پی ٹی آئی کے 24نومبرکے احتجاج کوروکنے کے لیے روایتی اقدامات شروع کردیئے ہیں، تاجروں کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ نے انتظامیہ کوہدایت ہے کہ اسلام آبادمیں مروجہ قانون کے مطابق
احتجاج اوردھرنے کی اجازت نہ دے چنانچہ حکومت کو عدالتی احکامات کے باعث احتجاج کو طاقت بل بوتے پر روکنے کا جواز بھی مل گیاہے، تاہم حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی افواہیں بھی سرگرم ہیں تاہم وفاقی وزراء کے اس ضمن میں متضاد بیانات کے باعث صورتحال واضح نہیں ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کا روز اول سے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے انہوں نے دعویٰ کیاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج نہ کرنا پڑے، یہ اب راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیںجب کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہیکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، دھمکیوں سیمذاکرات نہیں ہوتے، خیبرپختونخوا حکومت سے سرکاری معاملات پر رابطہ رہتا ہے، محسن نقوی کی باتیں معنی خیز ہیں اوربظاہرایسامحسوس ہوتاہے کہ وہ حقائق کو چھپارہے ہیں، ادھربانی پی ٹی آئی کی طرف سے یہ شرط عائد کی گئی ہے ’جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا‘ ،اس بیان پر وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ان کاکہناہے کہ یہ بیان قیدی کی ’فرسٹریشن ‘اور ’گھبراہٹ‘ کا اعتراف ہے، بلاشبہ اصل تنازع بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہے اور ا س کشیدگی کی بنیادی وجہ نومئی کے واقعات ہیں یقیناًجب تک بانی پی ٹی آئی نومئی پرمعافی نہیں مانگے یااس معاملے پر اسٹیبلشمنٹ سے ان کے معاملات طے نہیںپاتے ان کارہائی ممکن نظرنہیں آرہی،بہرحال ملک کو درپیش چیلنجزاس امرکے متقاضی ہے کہ سیاسی بحران کاحل نکالاجاناچاہئے ، خاص طور پر پی ٹی آئی کی قیادت کواب اپنا طرز سیاست بدلنے کی ضرورت ہے اسیذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہئیاور غیرضروری احتجاج یاایسی سیاسی سرگرمیوں سے گریز کرناچاہئے جس سے ملک ایک بارپھرسیاسی عدم استحکام سے دوچارہواور معاشی بہتری کے لئیکی جانے والے کوششوں کو نقصان پہنچے ،ہرگزمعیشت پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے ،پاکستان اور اس کے عوام کو ماضی میں غیرذمہ دارانہ سیاسی رویوں کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے اور مزیدایسی صورت حال کے متحمل نہیں ہوسکتے ،امیدکی جانی چاہئے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اب ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کی سیاست کی جانی چاہئے، دوسری جانب ڈی پی او اٹک ڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے ایک انٹرویومیں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظرمیں کہاکہ اٹک ریڈ لائن ہے اللہ کے فضل سے ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دیں گے، وہ کہ رہے ہیں ہم ریڈ لائن کراس کر لیں گے یہ پھر وقت بتائے گا ،ڈی پی اوکایہ بیان غیرذمہ دارانہ اور اشتعال دالنے کے مترادف ہے،ماضی میں بھی احتجاجیوں نے اٹک کراس کیااور پولیس انہیں روکنیمیں ناکام رہی تھی یقیناًبات چیت سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں اور یہ خالصتاًسیاسی معاملہ ہے لہذاپولیس افسران ایسے بیانات سے گریزکرناچاہئے جس سے جانبداری کاتاثرپیداہواور صورتحال مزید بگڑے۔
عدالتی حکم،حکومت کو احتجاج طاقت سے روکنے کاجواز مل گیا








