facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ارجن کپور کے نئے ٹیٹو کا مطلب کیا ہے؟ تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی فلم سنگھم کے ریلیز کے دن ایک نیا ٹیٹو بنوایا ہے جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

ارجن کپور نے اپنی یہ ٹیٹو اپنی مرحوم والدہ مونا کپور کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ہندی زبان میں بنوایا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیٹو سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ساتھ ہی اس ٹیٹو کا مطلب اور اسے بنوانے کی وجہ بھی مداحوں کو بتائی ہے۔

ارجن نے پوسٹ میں لکھا، ’رب رکھا، خدا آپ کے ساتھ رہے۔ میری ماں ہمیشہ یہ کہتی تھیں، اچھے اور برے وقت میں۔ آج بھی ایسا لگتا ہے جیسے وہ میرے ساتھ ہیں، میری رہنمائی کر رہی ہیں۔ میں نے یہ ٹیٹو ’سنگھم اگین‘ کی ریلیز کے موقع پر بنوا رہا ہوں، اب جب میں اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز پر ہوں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ مجھے یاد دلا رہی ہیں کہ کائنات کے پاس میرے لئے کچھ خاص ہے، شکریہ ماں مجھے ایمان (یقین) سکھانے کیلئے‘۔


ارجن کی پوسٹ پر ان کی بہن انشولا کپور نے ردعمل دیتے ہوئے ’رب رکھا‘ لکھا جبکہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کی سوتیلی بہن خوشی کپور نے دل کے ایموجیز کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ارجن سوشل میڈیا پر اکثر اپنی والدہ سے متعلق پوسٹ شیئر کر کے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں حال ہی میں مونا کپور کے 60ویں یومِ پیدائش پر ارجن بھی اداکار نے ان کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔


اپنی والدہ کی تصویر کے کیپشن میں ارجن نے لکھا تھا کہ ’ہماری سب کچھ‘ ماں کو سالگرہ مبارک، وہ آج 60 برس کی ہوتیں اور خوشیاں بکھیر رہی ہوتیں۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں ارجن نے سنگھم اگین میں ولن کا کردار ادا کیا ہے جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور انڈسٹری میں بھی ان کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا۔

سنگھم اگین 400 کروڑ سے زائد بزنس کر کے رواں سال کی کامیاب ترین فلم بن چکی ہے جس کے عالمی سطح پر چرچے ہورہے ہیں۔