facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

وارنٹِ گرفتاری مسلسل عدم حاضری کے باعث جاری کیے گئے اور عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے 26 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

آج راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی اور عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی شوکاز جاری کیا ہے۔

بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں میں سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی اور ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان جمع نہیں کرایا۔

عدالت میں نیب کی جانب سے کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کا ہے، اٹیسٹیشن اسلام آباد سے ہوئی۔