facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضلع کرم: مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 42 افراد کانوائے میں شامل گاڑیوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ مزید 2 افراد مختلف علاقوں میں مارے گئے۔

قبائلی رہنما جلال بنگش نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کی تدفین کا عمل مختلف علاقوں میں جاری ہے، کل کے واقعات کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، عوام کے جان و مال سے کھیلنے والے عناصر سزا سے نہیں بچ سکتے۔