بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پی ٹی آئی کا احتجاج ، راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

 راولپنڈی(صغیر چوہدری )پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ۔شہر اور گردو نواح میں 6000 ہزار اہلکار تعینات،شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ خلاف ورزی پر گرفتاریاں اور مقدمات درج ہوں گے ۔سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس میںسکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز سمیت انچارج برانچز اور دیگر افسران کی شرکت، سی پی او سید نے سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ سی پی او کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس تعینات رہے گی،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ دستے تعینات کیے جائیں گے،قانون کی عملداری کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاشہربھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شرپسند عناصر اور قانون شکنوں کی شناخت کی جائے گیامن وامان میں خلل،املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔