استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیان سعودی عرب کے فرمانروا اور پاکستان کی تضحیک ہے۔
عون چوہدری نے واضح کیا کہ ان کی بشریٰ بی بی سے اصولی لڑائی کا بنیادی نقطہ یہی تھا، عثمان بزدار، فرح گوگی، جمیل گجر اور بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کے فرنٹ مین تھے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا ہے، ان کے تمام مسائل کی جڑ بشریٰ بی بی ہیں ، بانی کی ناکامی کے پیچھے بشریٰ بی بی کا ہاتھ ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماعون چوہدری نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کوغداری کا سرٹیفکیٹ دیتے تھے، وہ آج خود ایکسپوز ہو رہے ہیں۔
عون چوہدری نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ وہ پہلے اپنے بچوں کو احتجاج میں شامل کریں، پھر قوم کے بچوں کو دعوت دیں، ”یہ قوم اب مزید بیوقوف نہیں بنے گی۔