facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کے بیان پر گلوکار سلمان احمدسیخ پا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اور گلوکار سلمان احمد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر کڑی تنقیدکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پراپنے کی گئی ایک پوسٹ میں سلمان احمدنے لکھاکہ بدعنوانی اورلالچی بشریٰ بی بی ،ان کاخاندان اور ملک ریاض ،ذلفی بخاری ،فرح گوگی اور فیض حمید جیسے دوست مسلسل عمران خان کے لیے باعث ندامت ہیں جو سیاست میں امیربننے کے لیے نہیں آئے ،یہ لو گ اپنے رویئے سے حیلے بہانے کررہے ہیں،سلمان احمدنے کہاکہ یہ بات مضحکہ خیزہے کہ عمران خان کو محض اس لیے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایاگیاکہ وہ مدینہ میں ننگے پاؤں چلے تھے ،یہ بات احمقانہ اورجاہلانہ ہے۔