facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اورتحریک انصاف کی پس پردہ بات چیت میں پیشرفت تعطل کا شکار

اسلام آباد: حکومت اورتحریک انصاف کی پس پردہ بات چیت میں پیشرفت تعطل کا شکار ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان 24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو مستقبل قریب میں ممکنہ ریلیف سے متعلق کچھ یقین دہانیاں کرائیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اب حکومت نے پی ٹی آئی سے سنگجانی میں عوامی ریلی نکالنے اور اسی روز پرامن طور پر منتشر ہونے کا کہا تاکہ اس کے بعد مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکے، اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے ان کی پارٹی کے رہنما ایک مرتبہ پھر مشاورت کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایک اہم رہنما کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے بانی کی فوری رہائی چاہتے ہیں جبکہ ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت کیلئے رضامندی کا اعلان کرے اور 24 نومبر کو احتجاج کی کال واپس لے۔