facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین دنیا میں سب سے بڑے 5 جی نیٹ ورک کا حامل ملک ہے، رپورٹ

 

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا انٹرنیٹ ڈیولپمنٹ رپورٹ 2024 کے مطابق ، چین دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ مارکیٹ بن گیا ہے ، جس میں انٹرنیٹ صارفین اور موبائل انٹرنیٹ صارفین کی سب سے بڑی تعداد ہے ، اور دنیا کا سب سے بڑا اور تکنیکی طور پر جدید نیٹ ورک انفراسٹرکچر تعمیر کیا  گیاہے۔ چین کا 5 جی نیٹ ورک دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہےجبکہ 6 جی کلیدی ٹیکنالوجیوں  میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران ، چین کی ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے ، اور 2023 میں چین کی بنیادی ڈیجیٹل معیشت کی صنعتوں کی اضافی قدر  12 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے ، جو جی ڈی پی کا تقریباً 10فیصد بنتا ہے۔ 2018 سے 2023 تک چین کی سرحد پار ای کامرس کا پیمانہ تقریباً 1 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر تقریباً 2.4 ٹریلین یوآن ہو گیا۔ دسمبر 2023 تک ، چین کی آن لائن آڈیو ویژول مارکیٹ ، جس میں طویل ویڈیو ، مختصر ویڈیو ، براہ راست نشریات ، آڈیو  سمیت دیگر شعبے شامل ہیں ، کا پیمانہ 1.15 ٹریلین  یوآن ہو چکا ہے۔ اسی دن  جاری ہونے والی ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024 کے مطابق ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی تیز رفتار  جدت طرازی کے ہنگامہ خیز دور میں داخل ہوگئی ہے۔ امریکہ اور چین انٹرنیٹ کی ترقی میں دنیا کی قیادت کر رہے ہیں۔