اسلا م آباد: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے مذاکرت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرت ابھی بھی جاری ہیں،مذاکرات آگے بڑھتے ہیں، نتیجہ نکلنے کی امیدبنتی ہے تو پھر احتجاج کے حوالے سے سوچاجاسکتاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے رؤف حسن نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے متعلق کوئی بات نہیں کی،بیان کا مطلب وہ نہیں تھا جوحکومتی وزیرنکال رہے ہیں ،بشریٰ بی بی نے جنرل(ر) باجوہ سے متعلق بات کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے بعدسازش انجام تک 2022میں پہنچی، حکومت نے پی ٹی آئی کونقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاسی کردارنہیں،ایک خاتون اپنے شوہراور بہنیں اپنے بھائی کے لیے جدوجہدکررہی ہیں۔ایک سوال پر رؤف حسن نے کہاکہ آج پی ٹی آئی قیادت تین گھٹنے انتظار کے بعد بغیرملاقات اڈیالیہ جیل سے واپس آئے، کہیں مس کمیونیکیشن ہوئی شاید اس لیے ملاقات نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہاکہ احتجاج ہماراقانونی حق ہےاور اپناحق استعمال کررہے ہیں ،مذاکرات ختم نہیں ہوئے ،ابھی بھی جاری ہیں،مذاکرات آگے بڑھتے ہیں اور نتیجہ نکلنے کی امیدبنتی ہے تو پھر احتجاج کے حوالے سے سوچاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ مذاکرات جس سے ہورہے ہیںمحسن نقو ی اس سطح پر نہیں ہیں،مذاکرات محسن نقوی سے اوپرکے لوگ ہیں ۔
مذاکرات نقوی سے اوپرکی سطح پرہورہے ہیں،نتیجہ نکلاتواحتجاج بارے سوچیں گے،رؤف حسن








