سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان بلکل مناسب نہیں ہے، سینئر سیاستداں مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی قد بڑھانے کیلئے مذہب کا استعمال ہوتا ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیرنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اس موقع پر یہ بیان آنا ہی نہیں چاہیے تھا، پی ٹی آئی والوں کو اس کی وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ جنرل باجوہ بانی پی ٹی آئی سے بہت زیادہ خوش تھے، بانی پی ٹی آئی اور سابق آرمی چیف میں کوئی اختلافات نہیں تھے ۔
اس موقع پر مصطفیٰ نوازکھوکھرنےکہاکہ سعودیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت گہرے ہیں، دوست ملک سعودیہ نے ہرموقع پر پاکستان کی بھرپورمدد کی ہے۔
سینئرسیاستداں نے مزیدکہا کہ بانی پی ٹی آئی مذہب کا استعمال کرتے رہے ہیں، میں سیاست کیلئے مذہب کا استعمال اچھا نہیں سمجھتا ہوں۔