بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قائم کردی

لاہور:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی و مختلف امور کے حوالے سے تعاون اور مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قائم کردی۔
کمیٹی کے ارکان میں نائب و زیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ شامل ہیں۔
وزیر ریاستی و سرحدی امور انجینئر امیر مقام مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اور بشیر احمد میمن بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپ دی۔
کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گی۔