facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  پارہ چنار:  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 44 افراد کی تدفین  کردی گئی

پارہ چنار: گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 44 افراد کی تدفین کردی گئی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ بھی ایک بار پھر سکیورٹی خدشات کے باعث بند کردی گئی  ۔
علاقے میں دکانیں اور تعلیمی ادارے بھی بندہیں جبکہ مرکزی چوک پر شہریوں کی جانب سے احتجاجی دھرنابھی دیا گیا۔
گزشتہ روز اوچت اور مندوری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق افراد میں پاراچنار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری صحافی جنان حسین سمیت 8 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اور گلگت، کہواٹ، جیکب آباد، سجاول، نوابشاہ، مٹیاری، بہاول پور اور بھکر میں مظاہرے کیے گئے۔