facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی احتجاج کیلئے حتمی مشاورت، اسلام آباد پہنچنے کے لیے 2 سے 3 دن لگیں گے

24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اور حکومت کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہیں جبکہ پارٹی نے حتمی مشاورت کرلی اور اسلام آباد پہنچنے کے لیے تیاری مکمل کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حتمی مشاورت میں فیصلہ کیا گیا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، اسلام آباد پہنچنے کے لیے 2 سے 3 دن لگیں گے۔
پی ٹی آئی قیادت نے ورکرز کو 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی ہدایت دی ہے، اسلام آباد پہنچ کر کارکن دھرن دیں گے۔
مشاورت کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں اور بہنیں بھی قافلے کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی، احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کے فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان یہ ڈیڈ لاک بدھ کی شام سے ہے، ڈیڈ لاک کی بنیادی وجہ تلخی اور بے وجہ مطالبات ہیں۔
تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مذاکرات ناکام کی صورتحال میں تحریک انصاف کو سخت کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے احکامات دیے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلیوں کی قیادت سے متعلق حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ کے پی سے  علی محمد خان اور شاہدخٹک قافلے کی قیادت کریں گے، پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل جنوبی پنجاب سے قافلےکی قیادت کرینگی۔
جاری فہرست کے مطابق شیرافضل مروت، چوہدری پرویزالہی، صنم جاوید، حماداظہر پنجاب سے قیادت کرینگے، جبکہ حلیم عادل شیخ، عالمگیرخان ودیگرسندھ سے قافلے کی قیادت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اوردیگرکشمیر، گلگت بلتستان سے قیادت کرینگے، بیرسٹرگوہر، شاندانہ گلزار، لطیف کھوسہ، عمرایوب، شبلی فرازاسلام آباد سے قافلے کی قیادت کریں گے۔
ا علاوہ ازیں مریدکے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے سڑکیں بلاک کرنا شروع کر دی ہیں۔ کھوڑی سادھوکی کے قریب ٹرک لگا کر جی ٹی روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث ٹریفک بند ہو گئی ہے، جس سے مسافر بے حد پریشان ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
کالاشاہ کاکو سے مریدکے تک کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایم ٹو ایم گیارہ اور جی ٹی روڈ تین جگہوں سے بند کر دی گئی ہے۔
حکومت اور پولیس کی جانب سے یہ اقدامات احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی احتجاج کے باعث سیکڑوں شادیاں منسوخ ہوگئی ہیں۔ ٹرانسپورٹروں سے پی ٹی آئی کو گاڑیاں نہ دینے کے حلف نامے لے لئے گئے۔