facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی انتشار چھوڑے ،رضاکارانہ طور 24 نومبر کی کال واپس لے ،امیر مقام

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات انجینئر امیر مقام نے پارا چنار جانے والے سرکاری وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔
اپنے ایک بیان میں امیر مقام نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات پر سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ،پی ٹی آئی انتشار چھوڑے اور رضاکارانہ طور 24 نومبر کی کال واپس لے ۔
پی ٹی آئی وفاق پر حملوں کے بجائے صوبے میں ہونے والے حملوں کے خلاف اقدامات پر توجہ دے ،
دوست ممالک، وفاق، پنجاب اور قومی مفادات پر حملوں کے بجائے پی ٹی آئی امن کے لیے کردار ادا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت نہ ہی قومی مفادات انتشار کے متحمل ہو سکتے ہیں ،24 نومبر کو ایک اور 9 مئی بنانا پی ٹی آئی کا وجود مٹا دے گا۔