اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا منصوبہ اسلام آباد میں بندے مروانا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی سے یہی ہدایات لائے ہیں، اگر کوئی لشکر کشی کرے گا تو اس سے اسی طرح ہی نمٹا جائے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب بانی پی ٹی آئی اور ان کی بیوی کی اصلیت سے اچھی طرح آگاہ ہے۔